اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرنا کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ نے آج ایک بیان جاری کرکے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ملت ایران کے دفاع بالخصوص پرامن ایٹمی انرجی سے استفادے کے حق کے سلسلے میں صدرمملکت کےموقف کو حق پسندانہ اور متین قراردیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنے بیانات میں شام اور عراق میں داعش مخالف اتحاد کے عنوان سے امریکیوں کی ناروا مداخلتوں اور دہشتگردی کے خلاف مضحکہ خیز ڈرامے کے سلسلے میں صدرمملکت کے موقف کو سراہا۔
مجلس شورائےاسلامی کے نمائندوں نے اپنے اس بیان میں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے مداخلت پسندانہ ، قبیح اور توہین آمیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ اس بوڑھےسامراج نے ابھی تک انقلاب اسلامی کی حقیقت درک نہيں کی ہے اور برطانیہ سے ملت ایران کی نفرت کااندازہ نہيں لگایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲